counter easy hit

سام سنگ کا ‘سستا ترین’ 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف

سام سنگ نے اپنا ‘سستا ترین’ 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 30 متعارف کرا دیا، یہ گلیکسی ایم سیریز کا نیا فون ہے جسے یہ جنوبی کورین کمپنی کم قیمت میں فلیگ شپ فیچرز سے لیس فونز کی سیریز قرار دیتی ہے، گلیکسی ایم 30 میں 6.4 انچ کاایف ایچ ڈی پلس انفٹنی یو سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ سام سنگ کا اپنا ایکسینوس 7904 اوکٹا کور پراسیسر، 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے، اس فون کی خاص بات اس کے بیک پر موجود 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے اور یہ اس جنوبی کورین کمپنی کا سب سے سستا 3 بیک کیمروں والا فون ہے، فون کے بیک پر ایک 13 میگا پکسل کیمرا ایف 1.9 آپرچر کے ساتھ ہے جبکہ دوسرا 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور تیسرا 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جس میں 123 ڈگری ویونگ اینگل موجود ہے، فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے، اس فون کے دیگر اہم فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ اور 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری قابل ذکر ہے، یہ فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور بعد ازاں دیگر ممالک میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا، اس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی والا فون 14 ہزار 990 بھارتی روپے (29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 17 ہزار 990 بھارتی روپے (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے، سام سنگ نے اپنا ‘سستا ترین’ 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 30 متعارف کرا دیا، یہ گلیکسی ایم سیریز کا فون ہے۔ دوسری جانب یہ واقعہ ہے کہ 27فروری 2019 کو پاکستان اور بھارت میں دو نام سب سے مقبول رہے، ان میں ایک نام پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹ حسن صدیقی کا جبکہ دوسرا پاکستانی سرزمین پر گرفتار ہوئے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کا تھا، پی اے ایف کے پائلٹ حسن صدیقی نے پاکستانی فضائی حدود کی، خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں سے ایک طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا، جس کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا، حسن صدیقی اور ابھی نندن دونوں ہی اپنے اپنے ممالک کے لیے ڈیوٹی پوری کرتے نظر آئے لیکن اب اسے اتفاق کہیں یا قسمت کہ ان دونوں کے درمیان ایک بات مشترکہ بھی ہے، حسن صدیقی اور ابھی نندن دونوں ہی کا تعلق ماضی میں فلم و میوزک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑا اور اپنے اپنے کام میں یہ دونوں ماضی میں بھی اس ہی کردار میں نظر آئے، جس کا مظاہرہ 27 فروری 2019 کو دنیا بھر نے دیکھا، پاک فضائیہ کے جاں باز اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائے گئے ایک گانے میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جو 2016 میں یوم دفاع کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، پاک فضائیہ کے اشتراک سے بننے والے اس گانے کی گلوکاری عمیر جسوال نے کی تھی جسے رضوان الحق نے کمپوز کیا، اس گانے کو چار حصوں مین تقسیم کیا گیا تھا جس کا پہلا حصہ ان جان باز پائلٹس پر مبنی تھا جو پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے دشمن ممالک کے طیارے کو گرا کر تباہ کرتے ہیں جس کے بعد ان کے اس کام کو سراہا گیا،