counter easy hit

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے انٹرویو

لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے جہانگیر ترین کی جانب سے ایم پی ایز کے انٹرویوز نہیں کئے گئے کسی کو بھی ہٹانا وزیراعظم عمران خان کا استحقاق ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ایم پی ایز کے انٹرویوز اس حوالے سے نہیں ہوئے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیا جارہاہے، کوئی بھی فیصلہ کرنا عمران خان کی صوابدید پر ہے یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے اور وہ پارٹی چیئرمین بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یا فواد چوہدری کوئی بات کریں تو اس کا سٹیٹس کوئی اور ہے اور اگر وزیراعظم بات کریں تو اس کا سٹیٹس کو ئی اور ہے، جہانگیر ترین اور ایم پی ایز کے درمیان ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہونا کوئی اور بات ہے جبکہ اس سے کوئی سٹوری تخلیق کرنا کوئی اور بات ہے، جہانگیر ترین کی جانب سے وزیراعلیٰ کی پوزیشن کیلئے کسی قسم کے انٹرویوز نہیں لے گئے۔