counter easy hit

سانحہ گلشن اقبال: 24 گھنٹے میں 7618 افراد گرفتار، تفتیش کے بعد 7428 رہا

interrogation

interrogation

حکومت کی نااہلی ہے یا سستی کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تو بنا دی گئی، 48 گھنٹے بھی گزر گئے مگر ٹیم کے افسران کے نام نہیں آئے۔ حساس اداروں، سی ٹی ڈی اور پولیس کے 58 مشترکہ آپریشنز ہو گئے اور پنجاب کے بارڈرز پر بھی خصوصی آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔
لاہور: (یس اُردو) اسے حکومت کی سستی کہیں یا کچھ اور۔ سانحہ گلشن اقبال پر بنائی جانے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کام شروع نہیں کر سکی۔ پانچ رکنی ٹیم میں سے تین اراکین کے نام ابھی تک نہیں دیئے گئے۔ ٹیم بنانے کا نوٹیفکیشن پیر کی رات جاری ہوا۔ دوسری طرف صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی مزید تیزی آ گئی ہے۔چوبیس گھنٹوں میں 58 مشترکہ آپریشنز کئے گئے۔ پورے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف 104 آپریشنز ہوئے۔ حساس اداروں نے پنجاب کے بارڈر ایریا اور کچے کے علاقوں میں کارروائیاں مزید تیز کر دیں۔ بڑی تعداد میں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ چوبیس گھنٹے میں کل 7618 افراد دھر لئے گئے اور تفتیش کے بعد 7428 افراد کو چھوڑ دیا گیا۔ یعنی 190 افراد اب بھی حراست میں ہیں۔