counter easy hit

صورتحال یکسر تبدیل۔۔۔!!! ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے فوراً بعد وہ ہوگیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی

واسنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر کے خطاب کے بعد سٹاک ایکسچینچ میں تیزی سونے اور تیل کی قیمتوں میں کمی۔

حیران کن خبر : وہ غذا کسے کھانے سے مردوں میں نسوانی صفات پیدا ہو جاتی ہیں؟ ایک تحقیق نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے خطاب کے بعد سٹاک ایکسچینچ میں تیزی سونے کی قیمت میں ایک فیصد جبکہ تیل کی قیمت میں 3.5 فیصد کمی واقع ہو گئی۔

ایران کی جانب سے عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے کیے گئے حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قوم سے خصوصی خطاب کیا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کے ایران کے حملے میں نہ ہی کوئی امریکی نہ عراقی فوجی ہلاک یا زخمی ہوا۔ ارلی وارننگ سسٹم نے بہترین کام کیا اور اس کی بدولت امریکی و عراقی فوجی پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے،

جبکہ حملوں میں امریکی اڈوں کا معمولی نقصان ہوا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران مہذب دنیا کو خوف زدہ کر تا رہاہے، قومیں ایران کا رویہ برداشت کر تی رہی ہیں تاہم اب امریکی افواج کسی بھی چیز کے لئے تیار ہیں۔ سلیمانی نے خطے میں کئی امریکی فوجیوں کو ہلاک کرایا اور امریکی مفادات پر حملے کی پلاننگ کر رہے تھے۔ ایران نے حالیہ دنوں میں 2 امریکی ڈرون بھی تباہ کیے۔ ایران نے یمن ،

لبنان ،افغانستان اور عراق میں تباہی مچائی، امریکی ایرانی رویہ کافی عرصے سے برداشت کررہے تھے۔اب معاملہ برداشت سے باہر ہوچکا تھا اسی لیے قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا۔ امریکی صدر نے دوران خطاب اعلان کیا تھا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکا جائے اور اب اس کیخلاف مزید سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

جب تک میں صدر ہوں ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیا جائے گا۔ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو فوری طور پر روکنا اور دہشت گردی کی حمایت کو ختم کرنا ہوگا۔ہم سب کو مل کر ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا ہوگا تاکہ ہم دنیا کو محفوظ اور پرامن بناسکیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے اپنے عوام پر سخت اور جابرانہ تسلط قائم کررکھا ہے،ایران میں حالیہ ہونے والے مظاہروں میں سیکڑوں ایرانی شہریوں کو احتجاج کرنے پر قتل کردیا گیا۔

امریکی صدر نے ایران کو مل کر کام کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے عوام اور قیادت کیلئے وہ مستقبل چاہتاہے جو ان کاحق ہے۔ ایران پستی کی جانب جا رہا ہے، ہماری خواہش ہے ایران میں خوشحالی آئے ایران اقوام کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے۔ ہمیں داعش کی تباہی اور دیگر مشترکہ ترجیحات پر کام کرنا چاہیے۔ امریکا ان تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتاہے جو امن چاہتے ہیں۔

INTERNATIONAL, CRITERIA, CHANGED, DONALD TRUMP, ADDRESSED, THE, NATION, AND, ANNOUNCED, THE, WORLD, OVER

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website