counter easy hit

انٹرنیشنل چیئر یونین کے لیے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے وقتی قدر شناسی

International Cheer Union

International Cheer Union

میمفس (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل چیئر یونین (آئی سی یو) نے آج بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے رواں ہفتے آئی سی یو کے لیے وقتی قدر شناسی کی فراہمی پر قدر دانی کا اظہار کیا ہے۔

2004ء میں قائم ہونے اور امریکا میں صدر دفاتر رکھنے والے آئی سی یو نے اپنے تسلیم کیے جانے کے سفر کا آغاز چھ سال قبل شروع کیا تھا جب پہلی بار اس نے آئی او سی میں درخواست دی۔ آئی سی یو کا ہدف دنیا بھر میں چیئرلیڈنگ مثبت طور پر آگے بڑھانا ہے۔ انجمن نے اپنی رکنیت کو یکساں طور پر آگے بڑھایا ہے اور اب 110 قومی چیئر فیڈریشن اراکین رکھتی ہے۔انٹرنیشنل چیئر یونین کے صدر جیف ویب نے کہا کہ “آئی او سی کے اقدامات نے چیئرلیڈنگ کے لیے ایک شاندار سنگ میل تخلیق کیا ہے۔ ہم آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے تسلیم کیے جانے پر حقیقی فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ ہمیں دنیا بھر میں پھیلے لاکھوں چیئر ایتھلیٹس کی صحت مندانہ شرکت اور مقابلوں کے لیے مواقع تخلیق کرنے میں بہت مدد دے گا۔”آئی سی کے سیکریٹری جنرل کارل اولسن نے کہا کہ “ہمیں فخر کے ساتھ آئی او سی کے فیصلے کے بارے میں معلوم ہوا۔ ہم بہت شکر گزار ہیں کیونکہ یہ عالمی پیمانے پر چیئرلیڈنگ کو تبدیل کرنے کا کام جاری رکھنے کے اہم موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔”آئی سی یو نے کھلاڑیوں، کوچ اور عہدیداران کے لیے تعلیمی تربیتی منصوبے تیار کیے اور معیاری قوانین کی تخلیق میں اہم کردار رہا ہے، ساتھ ہی حفاظتی پروگراموں اور تنظیم میں بھی۔ اپنے قومی فیڈریشن اراکین کے ساتھ تعاون کے ذریعے آئی سی یو سال بھر میں بر اعظمی اور علاقائی مقابلے منظم کرتا اور انہیں سہارا دیتا ہے، جو سالانہ ورلڈ چیمپیئن شپ پر اختتام پذیر ہوتے ہیں، جس میں 2016ء تقریب میں 70 ممالک کے 10,000 کھلاڑی سرفہرست رہے۔ 2017ء ورلڈ چیمپیئن شپ اپریل میں اورلینڈو، فلوریڈا میں ہوگی۔

انٹرنیشنل چیئر یونین کے بارے میںانٹرنیشنل چیئر یونین (آئی سی یو) ایک غیر برائے منافع بین الاقوامی گورننگ ادارے کی حیثیت سے تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر چیئرلیڈنگ کو فروغ دینا ہے۔ 100 سے زیادہ رکن ممالک کے ساتھ آئی سی یو ان تمام جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتا ہے جہاں چیئرلیڈنگ وجود رکھتی ہے۔ آئی سی یو صحت مند مقابلے، قواعد کی تیاری اور کھلاڑیوں، کوچز اور والدین کی تعلیم کو فروغ دیتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website