counter easy hit

کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےعملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

International, brotherhood, loosed, the, dignity, at, Kashmir, Issueیوم یکجہتی کشمیر پراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کا کردار تاریخی رہا اور پیپلز پارٹی کشمیر کی آزادی کی تحریک میں بھرپورکردار ادا کرتی رہے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا حل نکالے اور جنت نظیر وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے، کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے جبکہ بھارت کو کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website