counter easy hit

وزارت داخلہ کو دہشت گردوں کا علم ہی نہیں، مقابلہ کیا کریں گے، سینیٹ کمیٹی

Pakistan Senate

Pakistan Senate

اسلام آباد (یس ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف و استحقاق نے دینی مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات نہ دینے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت داخلہ اورپنجاب حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے بارے میںعلم ہی نہیں وہ ان کا مقابلہ کیسے کریں گے۔

کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ اور آئی پنجاب کی اجلاس میں عدم شرکت پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی میں قائم مقام آر پی او راولپنڈی نے انکشاف کیا کہ پنجاب کے اندر مشکوک مدارس موجود ہیں لیکن ان کے خلاف ثبوت سامنے نہیں آئے، مدارس کو بیرونی امداد بھی جاری ہے۔ رضا ربانی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر مسعود کو بریفنگ دینے سے روک دیا۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طاہر مشہدی کی زیرصدارت ہوا۔

کمیٹی نے آئی ایس آئی اورآئی بی سمیت تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں سے پنجاب میں مدارس کو بیرون ملک سے فنڈنگ پر تفصیلی رپورٹس مانگ لیں۔آن لائن کے مطابق چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے پاس دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں وہ ان کا مقابلہ کیسے کریں گے۔

دہشت گردوں کے پاس اتنا اسلحہ اور پیسہ ہے جتنا ہماری پولیس اور فوج کے پاس بھی نہیں۔ ہم مرنے والوں کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کراتے ہیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ اگر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اگلے اجلاس میں نہ آئے تو سینیٹ میں ان کے خلاف استعفے کی تحریک پیش کریں گے۔