counter easy hit

وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی

Safora Incident

Safora Incident

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی جب کہ اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے خط جنرل ہیڈکوارٹر کو لکھ دیا۔ سندھ حکومت کی سفارش پر جی ایچ کیو کو لکھے گئے خط میں سانحہ صفورا کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کو کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے بوہری برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔