counter easy hit

ہماری حکومت کو ستے خیراں ہیں کیونکہ ۔۔۔۔۔ وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کے لیے میرا سلام، اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، مولانا 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے۔اسلام آباد پولیس کے سہولت سینٹر میں وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ اور زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانی سہولت کاؤنٹر کا افتتاح

کر دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لال اس حکومت کو نہیں گرا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس کے ٹارچر سیل کسی جگہ نہیں، اگر کہیں ٹارچر سیل نکلے تو کارروائی کریں گے، ہر معاشرے میں جرم ہوتا ہے، اگر اس پر ردِعمل درست نہیں ہے تو پکڑیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جب تک حکومت درست کام کر رہی ہے اس کے لیے ستوں خیراں ہے، جب تک عوام کا اعتماد ہے پی ٹی آئی حکومت کو کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لال نہیں گرا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے نصاب میں وہ کتابیں شامل کی ہیں جنہیں پڑھ کر مدرسوں کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بنیں گے۔اعجاز شاہ نے یہ بھی کہا کہ مدارس کے طلبہ صرف امام نہیں، بلکہ عام افراد کی طرح ڈاکٹر اور انجینئر بن سکیں گے اور دیگر شعبے اختیار کر سکیں گے۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف قومی احتساب بیورو (نیب) کے قیدی ہیں، پلی بارگین بھی انہی سے ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا کہ میرا یا حکومت کانیب اور نواز شریف کی پلی بارگین سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر تاریخی طور پر اٹھایا ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت اور قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی سودا نہیں کرسکتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ کشمیر کا سودا کرسکتے تھے، اللہ نے انہیں جیل میں بھیج دیا ہے۔

INTERIOR, MINISTER, EJAZ SHAH, TALKS, ABOUT, PTI, GOVERMENT, CRITICISM, HE, TOLD, THE, REAL, REASON

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website