ممبئی: ماضی کی صف اول بالی وڈ ادکارہ روینا ٹنڈن نے مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب دے دیا۔

معروف اداکارہ روينا ٹنڈن نے گزشہ روز ہی سماجی معاملے سے متعلق کسانوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک کمنٹ کیا جس میں انہوں نے کسانوں سے ہمدری کا اظہار کیا بس پھر کیا تھا ان کے ایک مداح کو ان کا غریب کسانوں کے ساتھ یہ رویہ بہت پسند آیا اور فوراً سے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کردی۔
روينا ٹنڈن نے مداح کی پیشکش کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں معذرت چاہتی ہوں آپ نے شادی کی پیشکش کرنے میں بہت دیر کردی اور اسے 13 سال بیت چکے ہیں‘‘۔








