counter easy hit

: گلابی انگریجی کے لئے مشہور اداکارہ میرا کی تصویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

لاہور (ویب ڈیسک ) گلابی انگریزی کے لیے مشہور اور اسکینڈل کوئین پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنے نئے مینیجر کا تعارف کرایا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ میرا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس زیب تن کیے ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ موجود ہیں۔ میرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منفرد انگریزی میں لکھا کہ ’ سید حسن رضا میرے اسٹائلش مینیجر ہیں، جو میرا روز مرہ کا شیڈول مرتب کرتے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ اگر کوئی ملاقات کرنا چاہتا ہے تو میرے مینیجر سے بلا جھجھک رابطہ کرسکتا ہے۔میرا کی تصویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور ایک بار پھر اُن کی انگریزی کا مذاق بنایا۔ایک صارف نے لکھا کہ میری غلطی کیونکہ میں سمجھا کہ آپ نے شادی کرلی۔یاد رہے کہ اداکارہ خود کو شہ سرخیوں میں لانے کا فن بہت اچھی طرح سے جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ انگریزی پر تنقید کے باوجود اس کو بولنے اور لکھنے کی عادت ترک نہیں کرتیں۔گزشتہ برس تیس دسمبر کو اداکارہ میرا نے وزیراعظم کو انگریزی زبان میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عمران خان کو ملک کا بڑا رہنما قرار دیا تھا۔اپنے ویڈیو پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ ملک کے بڑے لیڈر ہیں اور مجھے اُن کی کارکردگی پر فخر ہے، پاکستان کو ایسے ہی بڑے رہنما کی ضرورت تھی جو ملک کی ترقی کا سوچے۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صحت کے شعبے میں جو کام کیے وہ قابلِ تعریف ہیں، شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے ہم سب کو مل کر عطیات دینے چاہیں تاکہ لوگوں کی جانیں بچانے کا سلسلہ جاری رہے۔