counter easy hit

انٹر ریجنل قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا فائنل کراچی وائیٹس نے جیت کر خوبصورت ٹرافی اٹھا لی، اسلام آباد کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست

انٹر ریجنل قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا فائنل کراچی وائیٹس نے جیت کر خوبصورت ٹرافی اٹھا لی، اسلام آباد کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست
Inter regional national ODI cricket cup final, karachi whites, took a beautiful trophy after winning, the Islamabad team defeated by five wicketsراولپنڈی: (اصغر علی مبارک) راولپنڈی میں کھیلا جانے والا انٹر ریجنل قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے فائنل میں کراچی وائیٹس کی ٹیم نے اسلام آباد کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا قومی ون ڈے کپ WhatsApp Image 2018-02-12 at 1.20.51 PM (1) WhatsApp Image 2018-02-12 at 1.20.51 PMٹورنامنٹ فائنل میں کراچی وائٹس ٹیم نے اسلام آباد کی ٹیم کو ٹاس جیتنے کے بعد اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بناۓ جس میں اسلام آباد کے بابر اعظم نے 95 گیندوں پر 105 رنز شاہد یوسف نے 96 رنز ، شان مسعود 51، عابد علی 37، فیضان ریاض 27 اور سعد علی 26 بنا کر نمایاں رھے کراچی وائٹس کے بالر اسد شفیق، دانش عزیز ، ضیاء الحق اور محمد اصغرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں،کراچی وائٹس نے 5 وکٹ کے نقصان پر ہدف 349 رنز بناکر ٹورنامنٹ جیت لیا. فواد عالم نے 130 گیندوں پر 149 رنز جبکہ دانش عزیز 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اسلام آباد کے بالر رضا حسن 9، نون علی، حمزه ندی، احمد بشیر اور شہزاد اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی فاتح کراچی وائٹس نےدس لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا جبکہ اسلام آباد کو پانچ لاکھ کا کیش پرائز ملا میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کراچی ریجن وائیٹس کے بلے باز فوادعالم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اور انہیں ایک لاکھ روپے بطور انعام بھی دیا گیا۔ جبکہ شان مسعود (اسلام آباد، بہترین بیٹنگ، 656 رنز) محمد عمران (فیصل آباد بہترین بولر، 14 وکٹیں) اور عابد علی (509 رنز اور 9 وکٹیں، شاندار آل راؤنڈر) ہر ایک کو 100،000 روپئے دیا گیا