counter easy hit

انسٹاگرام کے صارفین خبردار، آپ کا پاسورڈ تک سب کچھ چوری ہوسکتا ہے کیونکہ ۔ ۔ ۔

نیویارک (ویب ڈیسک) کچھ عرصہ قبل تک سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کو سب سے محفوظ اور موثر سمجھا جاتا رہا ہے لیکن اب کمپنی نے صارفین کی توقعات کے برعکس انہیں  خبردار کیا ہے کہ ڈیسک ٹاپ کمپوٹرز پر انسٹاگرام استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں ، سادہ سا پاسورڈ برائوزر سے چوری ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کی انتظامیہ نے صارفین کے لیے انتباہی نوٹس جاری کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ ان کا پاس ورڈ اور دیگر اہم معلومات دوسرے صارف دیکھ سکتے ہیں، اگر کوئی شخص عام کمپیوٹر پر انسٹاگرام ٹول استعمال کرتا ہے تو دیگر صارفین یو آر ایل کی مدد سے انسٹاگرام صارف کے پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے تاہم اس حوالےسے انسٹاگرام کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ مسئلہ محدود صارفین کے ساتھ پیش آیا ہے۔

دوسری جانب ٹیک نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ اگر انسٹاگرام نے انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پاس ورڈ محفوظ کررہا ہے تو اس طرح مسائل سامنے نہیں آنا چاہیے لیکن اگر پاس ورڈ انسٹاگرام میں سادہ ٹیکسٹ میں موجود ہے تو یو آر ایل میں ظاہر ہو سکتا ہے۔یادرہے کہ انسٹاگرام نے رواں برس اپریل میں ’ڈاؤن لوڈ ڈیٹا‘ کا آپشن متعارف کرایا جس کے تحت صارفین اپنا ذاتی ڈیٹا کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔