counter easy hit

تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری ہمارے لوگوں کو تنگ کرتا ہے سبزیاں اٹھا لیتا ہے, مہر محمد اعظم

Inspector Ali Nadir Chaudhry

Inspector Ali Nadir Chaudhry

لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت سابق ناظم مہر محمد اعظم عرف مہر بوٹا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری ہمارے لوگوں کو تنگ کرتا ہے سبزیاں اٹھا لیتا ہے کنڈے بھی قابول کرلیتا ہے اور بھاری جرمانہ بھی کرتا ہے ہم اس کے رویہ سے تنگ ہیں کرپٹ تجاوزات انسپکٹر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے مہر محمد اعظم عرف مہر بوٹا نے مزید کہا کہ ہم ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں علی نادر چوہدری کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کی کرپٹ رشوت خور تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری سے جان چھوٹ سکے اور یہاں پر فرض شناس ذمہ دار تجاوزات انسپکٹر تعینات کیا جائے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے اور کاروباری لوگوں کے مسائل کم ہوسکے اور کرپشن کا خاتمہ ہوسکے لوگ اس سے عاجز آچکے ہیں