counter easy hit

معائنہ ٹیموں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب میں ناکارہ ائیر کنڈیشنڈلگا کر خانہ پوری کردی گئی

Inspection teams

Inspection teams

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)معائنہ ٹیموں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کی میل، چلڈرن اور فی میل وارڈ ز میں ناکارہ ائیر کنڈیشنڈلگا کر خانہ پوری کردی گئی جو ائیر کنڈیشنرلگائے گئے ہیں وہ بھی نہیں چلتے ، ان ائیر کنڈیشنروں کے لگانے کا کیا فائدہ مریضوں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دوران میل ، چلڈرن اور فی میل وارڈز کا وزٹ کیا تھا توفی میل کی وارڈ میں تو ایک بھی ائیر کنڈیشنڈ نہیں لگا تھا جبکہ میل اور چلڈرن وارڈ زمیں دو ائیر کنڈیشنرزلگے تھے لیکن وہ بھی خراب ہونے کی وجہ سے کام نہیں کررہے تھے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف نے ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم رندھاوا اور ایم ایس ڈاکٹر غلام ےٰسین بلوچ کو غفلت اور لا پرواہی کی بنا پر موقعہ پر معطل کر نے کا حکم دیاتھا جس پر ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے راتوں رات فی میل وارڈ میں پانچ ائیر کنڈیشنرزلگائے دیے ہیں اور میل وارڈ میں تین ائیر کنڈیشنرزلگائے گئے ہیں اس میں بھی کل پانچ ائیر کنڈیشنرزہوگئے ہیں جبکہ ان میں سے چار ائیر کنڈیشنڈ ضلع کونسل ہال سے اتار کر لگائے گئے ہیں جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کی ملکیت تھے اور صرف ہسپتال کیلئے وقف تھے اور ایک بڑا چیلر جو کہ سابق ضلع ناظم آفس سے اٹھا کر ہسپتال لایا گیا ہے اس کے علاوہ ہسپتال کے مختلف کوارٹروں سے بھی ائیر کنڈیشنرزاتار کر وارڈز میں لگائے گئے ہیں یہ ائیر کنڈیشنرزجومختلف دفاتروں اور کوارٹروں میں چل چل کر اپنی مدت پوری کرچکے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بجلی کی وائرنگ ہلکی تارکی ہے جو کہ ان کا لوڈ برداشت نہیں کرتی جبکہ اے سی چلائے جاتے ہیں توفیوز اڑ جاتے ہیں ان کی نئے سرے سے اچھی کوالٹی کی تار سے وائرنگ کی جائے گی تب یہ اے سی چلیں گے