counter easy hit

واشنگ پاؤڈر اور کیڑے مکوڑے کھانے والی بچی

Insects washing

Insects washing

دنیا میں بہت سے افراد ایسے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں وہ مٹی سمیت شیشے بھی کھا لیتے ہیں اور اس کے باوجود وہ صحت کے مسائل سے دوچار نہیں ہوتے۔ لیکن برطانیہ میں 3 سالہ بچی گھریلو پینٹ، کیڑے مکوڑے، کاغذ، واشنگ پاؤڈر سمیت اور کئی اشیا کھا لیتی ہے۔
لندن: (یس اُردو) برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق یہ بچی پیکا مرض میں مبتلا ہے جس میں غیر غذائی اشیا کھانے کی رغبت پیدا ہو جاتی ہے۔ بچی کی اس عادت سے اس کی ماں انتہائی فکرمند ہے لیکن بچی ہر شے کھانے اور آزمانے کی کوشش کرتی ہے اور وہ کسی کی بات نہیں مانتی۔ اس کی والدہ دن میں کئی مرتبہ اس کے حلق میں انگلی ڈال کر مضر شے کو اس کے منہ سے باہر نکالتی ہیں۔ میڈی نامی اس 3 سالہ برطانوی بچی نے ایک سال قبل الٹی سیدھی اشیا کھانا شروع کر دی تھی اور اسے گزشتہ ستمبر میں پیکا کا مریض قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے اس نے چاک کا پورا ڈبہ کھا لیا تھا جس پر اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور اسے ہسپتال داخل کر دیا گیا تھا۔