counter easy hit

بھارت کا پاکستان پر پہلا حملہ

نئی دہلی: بھارت کا پاکستان پر پہلا “حملہ” پاکستانی دریاوں کا پانی بند کرنے کا اعلان، مودی سرکار نے سندھ طاس اور دیگر عالمی معاہدوں کی کھلم کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی دریاوں کے پانی کا رخ موڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بزدل مودی سرکار فوجی محاذ پر تو پاکستان کیخلاف کچھ نہیں کر سکتے، تاہم اب بھارت نے دیگر محاذوں پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔مودی سرکاری کے وزیر برائے آبی ذخائر کی جانب سے پاکستان کو سنگین دھمکی دی گئی ہے۔مودی سرکار کے وزیر برائے آبی ذخائر نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی دریاوں کا پانی بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مودی سرکار نے سندھ طاس اور دیگر عالمی معاہدوں کی کھلم کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی دریاوں کے پانی کا رخ موڑنے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی وزیر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے تین دریاوں کے پانی کا رخ موڑ دے دی۔ بھارت پاکستان کے تین دریاوں کے پانی کا رخ موڑ کر اسے جمنا کی جانب لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ بھارتی سرکاری پاکستان کے دریاوں کا پانی بھارتی پنجاب اور دیگر علاقوں کو دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی سرکار یہ تمام منصوبے عالمی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کے تحت بنا رہی ہے۔