counter easy hit

بھارتی شہری امریکا میں ویزہ فراڈ میں ملوث، 10 گرفتار

Indians involved

Indians involved

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً تین سو اسی بھارتی طلباء جعل سازی سے امریکا پہنچے ہیں جن کو ڈی پورٹ کیا جائے گا
نیو یارک (یس اُردو) بھارتی شہری امریکا میں ویزہ فراڈ میں ملوث نکلے ، حکام نے جعلی یونیورسٹی کی ویب سائٹ بنا کر دس بھارتیوں کو دھر لیا ، جعل سازی سے امریکا پہنچنے والے سیکڑوں بھارتی طلباء کو ڈی پورٹ کیا جائے گا ۔
امریکی حکام نے جعلی یونیورسٹی کی ویب سائٹ بنا کر امیگریشن فراڈ کو بے نقاب کیا ، گرفتار افراد میں دس بھارتی اور گیارہ چینی شہری شامل ہیں ۔حکام کے مطابق وفاقی ایجنٹس نے ایک جعلی ویب سائٹ بنائی اور منتظمین بن کر مشتبہ افراد سے رابطہ رکھا ، گرفتار افراد نے سٹوڈنٹ یا کام کرنے کے لیے ویزے کے حصول کے خواہشمند کم سے کم ایک ہزار غیر ملکیوں کے لیے بروکر کا کام کیا جنہیں اب امریکی انتظامیہ ڈی پورٹ کرے گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً تین سو اسی بھارتی طلباء اس جعل سازی سے امریکا پہنچے ہیں ۔
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ امیگریشن فراڈ کا سلسلہ کئی سال سے جاری تھا اورچھبیس ممالک کے شہری اس کا شکار ہوئے ہیں