counter easy hit

بھارتیوں کا کشمیری کرکٹر کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ

انڈین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کشمیری کرکٹر پرویز رسول بھارتی ترانے کے دوران مبیہ طور پر چیونگم چبا رہے تھے، اس پر بھارتی عوام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Indians called that Kashmiri cricketer out from the team

Indians called that Kashmiri cricketer out from the team

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی شہریوں نے کرکٹ ٹیم کے کشمیری کھلاڑی پرویز رسول کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری قومی ترانے کے دوران چیونگم چبانے پر پرویز رسول کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں پرویز رسول کو 3 سال بعد بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ میچ کے آغاز سے قبل جب انڈیا کا قومی ترانہ بجایا گیا تو پرویز رسول اس دوران چیونگم چباتے رہے، جس کا بھارتی عوام نے بہت برا منایا اور شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔شائقین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اںڈیا میں باصلاحیت کرکٹرز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جو کھلاڑی قومی ترانے کی عزت نہ کرے اسے ٹیم سے نکال دینا چاہیے۔ ایسا کرکٹر بھارتی میں کھیلنے کا لائق نہیں ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف انگلش کپتان کو آؤٹ کو بلکہ صرف 32 رنز بھی دیے تھے۔ تاہم بھارتی ٹیم اس میچ میں 7 وکٹ سے شکست کھا گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website