نئی دہلی: بھارت میں پالتو بکری کو بچانے کے لیے غریب خاتون شیر سے لڑ پڑی، خاتون نے چھڑی کی مدد سے شیر پر حملہ کیا۔

رپالی کو شیر کے حملے سے بچانے کی کوشش میں اس کی ماں جیجا بائی کو بھی معمولی زخم آئے۔
دونوں ماں بیٹی کو مقامی افراد نے فورا ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 23 سالہ رپالی میشرام کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ دونوں ماں اور بیٹی کو طبی امداد دے کر ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنگل کے قریب ہونے کی وجہ سے اس گاؤں میں اکثر جانور آجاتے ہیں اور یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا۔











