counter easy hit

بھارتی فوج نے 16 سالہ کشمیری بچے کو بجلی کے جھٹکے دیکر شہید کردیا

indian-troops-martyred-16-year-kashmiri-child-by-giving-electric-shocks

indian-troops-martyred-16-year-kashmiri-child-by-giving-electric-shocks

سری نگر: (یس نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج صبح اکھل کنگن کے 16 سال کے عمر لون کو بجلی کے جھٹکے دے کر شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع گندربل میں بھارتی پولیس نے عمر لون نامی 16 سالہ نوجوان کو بجلی کے شدید جھٹکے دیئے جن کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نوجوان کو بجلی کے جھٹکے کس جرم کی پاداش میں دیئے گئے۔ٹراما اسپتال گندربل کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 16 سالہ عمر لون ولد غلام محمد لون کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ مرچکا تھا اور اس کی موت بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے واقع ہوئی۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ کسی صورت رُکنے میں نہیں آرہا اور عمر لون کی شہادت کے ساتھ ہی 8 جولائی 2016 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں  کی تعداد 107 ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں کشمیری زخمی  ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website