counter easy hit

بھارت: مسافر ٹرین میں دھماکا، 9 افراد زخمی

اندور : بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مسافر ٹرین میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر ٹرین بھوپال سے اُجین جارہی تھی کہ مدھیا پردیش کے ضلع شجالپور میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔دھماکا صبح ساڑھے 9 سے 10 بجے کے دوران ٹرین کے آخری ڈبوں میں ہوا تاہم اب تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔اندور ریلوے کے پی آر او جتندر کمار جیانت نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے بعد ٹرین کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نے ٹرین حادثے کا الزام بھی پاکستان پر لگادیا

بعد ازاں ٹرین کے متاثرہ ڈبوں کو علیحدہ کرکے ٹرین کو منزل کی جانب راونہ کردیا گیا تھا جبکہ زخمیوں کو قریبی ہستپال منتقل کردیا گیا تھا۔

ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جس کے بعد دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اتر پردیش میں ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 148 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔تاہم اس حادثے کا الزام بھی بھارت نے پاکستان پر عائد کردیا تھا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹرین حادثہ پاکستان میں تیار کی گئی ’سازش‘ کے باعث جان بوجھ کر کیا گیا۔ریاست اتر پردیش کے انتخابات سے قبل ایک ریلی سے خطاب کے دوران نریندر مودی نے کہا تھا کہ ’پولیس کو گزشتہ سال نومبر میں پیش آنے والے اس واقعے میں تخریب کاری کے ثبوت ملے تھے، جس کی سازش پاکستان میں کی گئی۔‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website