counter easy hit

کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس طبعی موت مرا: ترجمان دفتر خارجہ

Indian spy imprisoned

Indian spy imprisoned

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے پر پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں
اسلام آباد (یس اُردو) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس طبعی موت مرا ہے ، ہر واقعہ کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے ۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارتی جاسوس کرپال سنگھ کو کوٹ لکھپت جیل میں دل کا دورہ پڑا ، اسے فوری طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہر واقعہ کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے ، بھارتی ہائی کمیشن کو کرپال سنگھ کی طبعی موت کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، کرپال سنگھ کی لاش بھارت بھجوانے کے انتظامات کر دیئے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ راء افسر کلبھوشن یادو سے جڑے کئی اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ، پٹھانکوٹ حملے پر پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔ پاکستانی شہریوں کو لیبیا ، عراق ، شام اور یمن کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ کلبھوش یادو کے اعترافی بیان کے بعد ان سے جڑے کئی افراد گرفتار ہو چکے ہیں ۔پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں بھارت سے تعاون کیلئے پاکستان نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ، دورہ بھارت کے بعد جے آئی ٹی تحقیقات کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان افغان قیادت کی سربراہی میں افغانستان میں قیام امن کے لیے کوشاں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امن عمل میں چار ممالک کا کور گروپ حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے