بھارتی شہر چنائےسے تعلق رکھنے والے پارتھیبن نامی پروفیسر نے 30 برس کی سخت محنت اور تعلیمی دلچسپی برقرار رکھتے ہوئے 145 ڈگریاں حاصل کرلی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے کے دوران کافی مشکلات بھی پیش آئیں جس میں سب سے اہم مشکل یاداشت برقرار رکھنے کی تھی۔ پارتھیبن نے مزید بتایا کہ وہ اب بھی ڈگریاں حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور نئے تعلیمی کورسز کیلئے درخواست دیتے رہتے ہیں۔ پارتھیبن نے 145 ڈگریاں حاصل کرکے دنیا میں ایک مفرد ریکارڈ قائم کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی پڑھائی کا خوب شوق ہے اور وہ اب تک 9 تعلیمی ڈگریاں حاصل کر چکی ہیں۔








