counter easy hit

نوازشریف کا بھارتی ہم منصب مودی کوفون

Indian Prime Minister Modi

Indian Prime Minister Modi

اسلام آباد…….وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کوٹیلیفون کرکے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سے پہلےبھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستانی ہم منصب جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے رابطہ کیا ۔ پٹھان کوٹ ائربیس پر حملے کی مذمت پرپا کستان کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔دہشتگردوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد بتائی جائے گی۔بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کی اپنی فوج کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظرپٹھان کوٹ میں آپریشن جاری ہے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد میڈیاکومکمل معلومات فراہم کریں گے۔دہشتگردحملوں اورآپریشن میں جان دینےوالوں کیلیےبھارتی وزیردفاع نےمعاوضے کااعلان کیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر دھماکا سنا گیا۔پٹھان کوٹ ائربیس میں آج 3 بموں کو ناکارہ بنایا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابقبھارت نے پاکستان سے پٹھان کوٹ ایئربیس حملوں سے متعلق معلومات کاتبادلہ کیا،جس علاقے سے فون کالزکی گئی اس کاریکارڈ بھی پیش کیاگیا۔