counter easy hit

بھارتی پولیس کا مسلمان روزہ دار پر تشدد، پیشاب پلانے کی دھمکی

Indian police

Indian police

بھارتی پولیس نے ایک روزہ دار کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور پیشاب پلانے کی دھمکی دے دی۔
گورکھپور: (یس اُردو) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ بھارتی شہر معاملہ گورکھپور میں پیش آیا۔ پرویز عالم نامی اس مسلمان شہری نے علاقے کے با اثر لوگوں سے سود پر کچھ رقم قرض لی تھی، جسے وہ ادا نہیں کر پا رہا تھا۔ ان بااثر افراد نے پولیس میں اس کیخلاف شکایت درج کر وا دی۔ پولیس نے روزے کے عالم میں پرویز عالم کو تھانے میں لا کر بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پیشاب پلانے کی دھمکی بھی دیدی۔ معاملے کیخلاف مسلمانوں میں غصے کی لہر روڈ گئی ہے۔ علاقے کے مسلمان عمائدین نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔