counter easy hit

بھارتی پائلٹ کو وطن واپس بھیجا جائے گا یا نہیں؟

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج کچھ ہی دیر میں اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا تاہم آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں رہائی کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کخلا ف درخواست کو 12 بجے سماعت کے لئے مقرر کیا جس دوران اسے مسترد کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ ” کا ہم اپنے منتخب نمائندوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھا سکتے ہیں؟۔ “یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے انہں گرایا جبکہ ایک پائلٹ کو پاکستانی حدود میں سے پاک فوج نے گرفتار بھی کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درماپن کشیدگی کم کرنے کے لئے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا اعلان کیا جس کی تعریف بھارتی صحافی بھی کر رہے ہیں اور عمران خان کی تقریر کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ اور آج پاکستان آج بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈ ر دوپہر تنے بجے بھارتی حکام کے حوالے کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ دوسری جانب بھارتی ہائی کمشن نے ابھی نندن کے سفری دستاویزات مکمل کر لئے ہیں اور دفتر خارجہ کے جواب کا انتظار کا جا رہا ہے۔