counter easy hit

بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک، 4 لاپتہ

Indian Navy Ship

Indian Navy Ship

نئی دہلی (یس ڈیسک) بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک جب کہ 4 لاپتہ ہو گئے۔ ریاست آندھراپردیش کے شہر وشاکا پٹنم کے ساحل سے 55 کلو میٹر دور سمندر میں بھارتی بحریہ کا جہاز اے-72 ٹی آر وی پانی داخل ہونے کے باعث ڈوب گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ 4 لاپتہ ہو گئے۔

حکام کے مطابق جہاز میں 33 اہلکار سوار تھے جن میں سے 28 کو بچالیا گیا جب کہ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھارتی بحریہ کے تکنیکی عملے کی نااہلی کی وجہ سے جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں نیوی افسر ہلاک جب کہ متعد اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔