counter easy hit

بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر 3 مارچ کو پاکستان آئینگے، دفتر خارجہ

Tasnim Aslam

Tasnim Aslam

اسلام آباد (یس ڈیسک) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ 3 اور 4 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرینگے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کا دورہ پاکستان 13 فروری کے پاک بھارت وزرائے اعظم رابطے کا تسلسل ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر اپنے پاکستانی دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب اعزاز چودھری سے ملاقات کرینگے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اکبر الدین کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ یکم مارچ کو بھوٹان ، 2 مارچ کو بنگلہ دیش ، 3 مارچ پاکستان جبکہ 4 مارچ کو افغانستان کو دورہ کرینگے۔