counter easy hit

بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی نوجوان کو شہید کر دیا

Indian Forces, Working Boundary

Indian Forces, Working Boundary

شکر گڑھ (جیوڈیسک) شکر گڑھ کے نواحی موضع سریا کا تیس سالہ امانت سرحدی گاؤں نہالہ چک گیا تھا ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی پوسٹ بھورے چک کے پاس سے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار اسے اغوا کر کے لے گئے اور تشدد کر کے شہید کر دیا۔

بی ایس ایف نے لاش رینجرز کے حوالے کر دی۔ رینجرز نے شہید نوجوان امانت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔