counter easy hit

بھارتی کی ریاستی دہشتگردی جاری، لائن آف کنٹرول کے بروح سیکٹر میں بھارتی ہتھیاروں سے فائرنگ، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) لائن آف کنٹرول کے بروح سیکٹر میں 24ستمبر کو قابض بھارتی افواج کی طرف سے بلااشتعال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو بیگناہ شہری شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق دفتر خارجہ میں سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیااور کہا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ بھارتی سفارتکار کا بتایا گیا کہ شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، انسانی عظمت ووقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے صریحا منافی ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کا نتیجہ سٹرٹیجک غلطی کی صورت نکل سکتا ہے۔بھادت نے رواں سال۔کے دوران 2340 مرتبہ بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیںجس میں 18 بے گناہ شہر ی شہید اور 187 زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی سفارتکار کو آگاہ کیا گیا کہ ایل او سی پر کشیدگی میں اضافے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارت پر زوردیا گیا کہ وہ دوہزار تین کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ان واقعات کی تحقیقات کرائے، بھارتی فوج کو جنگ بندی کے احترام کا حکم دے، ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر اس کی روح کے مطابق امن برقرار رکھے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین (یواین ایم او جی آئی پی)کو اپنا کردارادا کرنے کی اجازت دے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website