counter easy hit

بریکنگ نیوز: بھارت پھر رسوا۔۔۔۔۔ انڈین فورسز کا رچایا گیا فالس فلیگ آپریشن ناکام ۔۔۔۔ پاکستان کے خلاف کیا ڈرامہ رچایا جانے والا تھا ؟ حقیقت سامنے آگئی

سری نگر (ویب ڈیسک) بھارتی فالس فلیگ آپریشن ناکام، سکھ پولیس افسر 2 کشمیریوں کو دہلی لے جاتے ہوئے گرفتار، ڈرامہ رچا کر پاکستان پر الزام عائد کرنا تھا۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈی ایس پی دیویندر سنگھ حزب المجاہدن کے نویدبابو کو گاڑی میں دہلی لے جا رہے تھے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع گولگام

دلہے کہ یہ چیز بہت لمبی ہے۔۔۔ دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا، انتہائی حیران کن خبر

 

میں پولیس ناکے پر پکڑے گئے۔ دیویندر سنگھ اور نوید بابو سے کلاشنکوفوں سمیت اسلحہ برآمد ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت 2001ء میں دہلی اور 2008ء میں ممبھی حملو جیسی کوئی کارروائی کرنا چاہتا تھا۔ ہندوستان کی ایک اور جھوٹ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی، بھارت کی جھوٹی فلیگ آپریشن کی چال بری طرح ناکام ہوگئی، بھارتی فورسز نے فالس فلیگ آپریشن میں اپنے ہی ڈی ایس پی رویندر سنگھ کو ساتھی دہشتگردوں کیساتھ گرفتار کرلیا، ثابت ہوگیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سرپرست بھارت ہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی ناکامی پر اپنے ہی آفیسر کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔ یونیفارم آفیسر کی دہشتگردوں کے ساتھ گرفتاری ناکام منصوبہ بندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس نے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی، اس منصوبہ بندی سے مقامی ادارے بھی لاعلم تھے۔ فالس آپریشن کے مرکزی کردار ڈی ایس پی رویندر سنگھ کو ساتھی دہشتگردوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ جس سے ثابت ہوا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا ازخود سرپرست نکلا۔جبکہ بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی میں مسلمانوں کوشامل کرکے حقیقت بیان کردیتا تھا۔ اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی رویندر سنگھ کو دہشتگردوں کو کمک فراہم کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ڈی ایس پی رویندر سنگھ سری نگر ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔ ڈی ایس پی رویندر سنگھ گزشتہ روز ہفتے کودوساتھی دہشتگردوں کے ساتھ پایا گیا، جس پر ان کو گرفتار کرلیا گیا۔ یاد رہے ڈی ایس پی رویندر سنگھ کوبہادری پر 15اگست 2019ء کو صدارتی طلائی تمغہ دیا گیا تھا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں اتوار کو ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع میں ترال کے علاقے گلشن پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوں کو فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا۔ پولیس نے کہا کہ شہید ہونے والے نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت حماد خان کے طورپر ہوئی ہے۔

حریم شاہ اور شیخ رشید کا قصہ تمام۔۔۔!!! مریم اورنگزیب اور حنیف عباسی کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

 

INDIAN, FORCES, CONDUCTED, FALSE, FLAG, OPERATION, AGAINST, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website