counter easy hit

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ، متعدد شہری زخمی

سیالکوٹ: بھارتی فوج نے مسلسل تیسرے روز ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت برقرار رکھی ہے، آج ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ سے متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Indian firing on Working Bondary, many civilians injuredذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکڑ پر ایپال ٹھاکر پور ، بیکا چک ،گجگال ننگل ،کرول ،سکھو چک ،تمبر چک ،سکمال ، چک ناہرہ ، اگور میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے،جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات

شدید فائرنگ اور گولہ باری کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
بھارتی فورسز نے ظفروال میں بھی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی گاؤں لہڑی کلاں، ٹانڈہ، تبہ، سکروڑی،پوئی، ڈنڈٹ میں مارٹر گولوں سے حملہ کیا، جو وقفے وقفے سے ابھی تک جاری ہے۔

دوسری جانب چناب رینجرز کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، چناب رینجرز کی گولہ باری سے کئی بھارتی چوکیاں تباہ کردی گئیں ہیں۔
گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارتی فورسز نے ہڑپال اور چارواہ سیکٹر میں گولہ باری کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس کا چناب رینجرز نے بھرپور جواب دیا ہے اور فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے، تاہم بھارتی فوج کی بلااشتعال سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔