counter easy hit

ریاستی انتخابات: وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی کو برتری

واضح برتری کے بعد بی جے پی کارکنان نے جشن منانا شروع کردیا—فوٹو: اے ایف پی
واضح برتری کے بعد بی جے پی کارکنان نے جشن منانا شروع کردیا—فوٹو: اے ایف پی

لکھنؤ: بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق مرکزی حکمران جماعت بھارتی جنتہ پارٹی(بی جے پی) کو 3 ریاستوں میں برتری حاصل ہے۔

ہندوستان کی 5 ریاستوں اتر پردیش (یوپی) پنجاب، گووا، منی پور اور اتراکھنڈا میں انتخابات ہوئے، جن میں سے سب سے اہم صوبے اتر پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی حکمران جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو شکست دے کر واضح برتری حاصل کرلی۔بھارتی خبر رساں ادارے نئی دہلی ٹیلی وژن لمیٹڈ (این ڈی ٹی وی) کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے اتر پردیش کی 403 ریاستی اوراتنی ہی مرکزی نشستوں میں سے 285 سے زائد ریاستی اور 20 سے زائد مرکزی نشستیں جیت لیں۔پنجاب میں بھی ریاستی اور مرکزی نشستوں کی تعداد یکساں ہے، مگر وہاں مرکزی حکمران جماعت کو کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔پنجاب میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) 30 ریاستی اور 39 وفاقی سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔ریاست گووا میں 37 ریاستی جب کہ 40 مرکزی نشستیں ہیں، اترا کھنڈا میں 70 ریاستی اور 70 مرکزی، جب کہ منی پور میں 59 ریاستی اور 60 مرکزی نشستیں ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق گووا میں بھی کانگریس آگے ہے، جب کہ اترا کھنڈا اور منی پور ریاستوں میں بدستور بی جے پی کو برتری حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ووٹوں کی گنتی اور مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد جیت کا توازن تبدیل بھی ہوسکتا ہے، تاہم اتر پردیش میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس کی جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔انتخابی نتائج کے آغاز میں ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ کے ذریعے حزب اختلاف کانگریس کی رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ ریٹارئرڈ کیپٹن امرندرا سنگھ کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

نریندر مودی نے کامیابی حاصل کرنے والے امرندار سنگھ کو ان کی سالگرہ پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور طویل زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website