counter easy hit

بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ عالمی کرکٹ سے ریٹائر

Virender Sehwag

Virender Sehwag

ممبئی: بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، اس موقع پر انھوں نے اپنے سپورٹرز ، بھارتی بورڈ اور دیگر کرکٹ ایسو سی ایشنز کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ، اپنے ٹوئیٹ میں بھارتی بلے باز نے اعلان کیا کہ میں تمام قسم کی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

وریندر سہواگ نے اپنے ٹوئیٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ ، ملکی کرکٹ ایسو سی ایشنز اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔