counter easy hit

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی روی شاستری کو سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، صارفین نے کلاس لگا دی

Indian cricket team coach Ravi Shastri gets expensive on social media

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرکے مذاق کا نشانہ بن گئے اور نکلے ہوئے پیٹ کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد بھارتی ٹیم جشن منانے ساحل سمندر پر پہنچی جہاں پر ٹی شرٹ میں ملبوث روی شاستری نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت گرمی ہے اور یہ جوس کا ٹائم ہے۔شائقین نے ان کی تصویر کو پسند تو کیا مگر صرف مذاق بنانے کیلئے اور مشورہ دیا کہ انہیں اپنا پیٹ اندر کرنا چاہئے، وہ بھارتی ٹیم کے کوچ ہیں کسی گلی محلے کی ٹیم کے نہیں، اسی قسم کے اور بھی دلچسپ کمنٹ دئیے گئے۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی گورننگ باڈی کے آفیشل اکاﺅنٹ سے کی گئی ٹویٹ سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے جس نے بھارتی شائقین کو خاصے غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک تصویر ٹویٹ کی تھی جس میں 2019ءکا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد برطانوی آل راﺅنڈر بین سٹوکس کو بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا اور اس کیساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ” ایک عظیم کرکٹر اور سچن ٹنڈولکر۔۔۔“آئی سی سی کی جانب سے یہ ٹویٹ کئے جانے پر بھی بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے خاصا واویلا کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے سچن ٹنڈولکر کی بے عزتی کی ہے لیکن اس مرتبہ آئی سی سی نے جو ٹویٹ کی ہے اس نے بھارتیوں کے غم و غصے میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی نے اسی ٹویٹ کو دوبارہ پیش کیا اور کیپشن میں لکھا ” کہا تھا نا۔۔۔“یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد بھارتی شائقین میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کرنا شروع کر دیا جس کے بعد یہ تصویر دھڑا دھڑا سوشل میڈیا پر پھیلنا شروع ہوگئی۔ بھارتی شائقین نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ ایک کرکٹر جو ٹیسٹ میں 15 ہزار سے زائد اور ون ڈے میں 18 ہزار سے زائد رنز بنا چکا ہے اس کے سامنے کھڑے انگلینڈ کے کرکٹر کو جس کے کریڈٹ پر ٹیسٹ کرکٹ میں فقط 3479 اور ون ڈے میں 2628 رنز ہیں اسے عظیم کرکٹ کیسے قرار دیا جاسکتا ہے۔؟

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website