counter easy hit

پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والا خود تنہائی کا شکار ہوچکا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک میں ایران کی شمولیت اور افغانستان میں قیام امن کو خطے کیلئے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیشرفت بھارت کیلئے ایک جھٹکا ہے ۔ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی سرتوڑ کوشش کرنے والا بھارت خود تنہا ہوچکا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ سی پیک میں ایران کی شمولیت بھارت کیلئے ایک جھٹکا ہے، بھارتی حکومت پر اپوزیشن تنقیدکر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور بھارت میں کشیدگی سے کئی بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، نیپال کی پارلیمنٹ کو قراردارکے ذریعے مطالبات پیش کرنے پڑگئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں بھی پہلے جیسی گرمجوشی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا، لیکن اب وہ خود تنہا ہو چکا ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سکیورٹی کے پیش نظر کلبھوشن کو بالکل تنہا نہیں چھوڑ سکتے تھے، پتہ نہیں کیا کر لیتے۔ بھارتی سفارتکارکلبھوشن کی کوئی بات سنے بغیرچلے گئے۔ بھارتی سفارتکار بات کرنے سے کتراتے رہے،کلبھوشن پکارتا رہا، بھارتی سفارت کار دم دبا کر بھاگ گئے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ہے، یہ رسائی نہیں چاہتے تھے۔ انہیں شیشے پر اعتراض تھا وہ بھی ہٹا دیا۔ ہم نے یہ بھی کہا کہ ایک کے علاوہ سکیورٹی اہلکار بھی ہٹا دیتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website