counter easy hit

لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 25 سالہ صغیرہ شدید زخمی، بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب ‎

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت خارجہ نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے پر بھارتی ہائی کمشن کے ناظم الامور کو طلب کرلیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں اکھوڑی گاؤں کی پچیس سالہ صغیرہ شدید زخمی ہوگیئں ۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا اور کہا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ بھارتی سفارتکار پر واضح کیا گیا کہ شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، انسانی عظمت ووقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے صریحا منافی ہے۔بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ ایل او سی پر کشیدگی میں اضافے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کا نتیجہ سٹرٹیجک غلطی کی صورت نکل سکتا ہے۔بھادت نے رواں سال کے دوران 3003مرتبہ بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔جس میں 27 بیگناہ شہر ی شہید اور 250 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت پر زوردیا گیا کہ وہ دوہزار تین کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ان واقعات کی تحقیقات کرائے، بھارتی فوج کو جنگ بندی کے احترام کا حکم دے، ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر اس کی روح کے مطابق امن برقرار رکھے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو اپنا کردارادا کرنے کی اجازت دے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website