counter easy hit

بھارتی سیز فائر خلاف ورزی امن کیلئے خطرہ ہے: کور کمانڈر کانفرنس

کورکمانڈرز کانفرنس نے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کو علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔

Indian ceasefire violation is a threat to the peace: corps commanders conference

Indian ceasefire violation is a threat to the peace: corps commanders conference

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن مطلوبہ کامیابیوں تک جاری رکھے جائیں گے، کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور درپیش چیلنجوں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ کانفرنس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔ کور کمانڈر کانفرنس میں افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کو مل کر شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website