counter easy hit

بھارتی تاجر کا بیٹی کی شادی پر بے گھر افراد کو مکان کا تحفہ

Indian businessman daughter's wedding gift as housing to homeless

Indian businessman daughter’s wedding gift as housing to homeless

بھارت میں ایک تاجر نے پہلے اپنی بیٹی کی دھوم دھام سے شادی کرنے کا اعلان کیا لیکن بعد میں اسی رقم سے 90 بے گھر افراد کو مکانات تعمیر کرکے تحفے میں دیدیئے۔

بھارتی تاجر اجے منوٹ اپنی بیٹی کے بیاہ پر 70 سے 80 لاکھ روپے خرچ کرنا چاہتا تھا لیکن ایک مقامی سیاستدان کے مشورے پر اس نے تمام رقم سے بے گھر لوگوں کو سرچھپانے کے لیے جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپڑے اور اناج کے تاجر نے مہمانوں کے لیے ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرادی اور تمام تقریبات کو سادگی سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور کچی آبادیوں میں رہنے والےے90 خاندانوں کو گھروں کا مالک بنادیا۔بھارتی تاجر 108 مکانات دینا چاہتا تھا لیکن شادی والے روز صرف 90 مکانات ہی مکمل ہوسکے اور یوں اس کی چابیاں مالکان کے حوالے کی گئیں۔  لیکن اس کے لیے سخت معیار رکھا گیا تھا جس کے تحت مالک کا غریب ہونا ضروری تھا اور دوسری شرط کچی اور غریب آبادی میں رہائش تھی جب کہ ضروری تھا کہ وہ شراب، نشہ اور جوے کی لت سے بھی دور ہو۔ اس معیار پر اترنے والے لوگوں کو صاف پانی، بجلی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ بھارتی تاجر کی جانب سے دیئے گئے ہر مکان کا رقبہ قریباً 240 فٹ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website