counter easy hit

بھارت کی طرف سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر رات گئے بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد(یس اردو نیوز) بھارت کی طرف سے سفارت آداب اورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سامنے آنے اور نیو دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں پرگھنائونے الزام کے جواب میں دفتر خارجہ نے رات گئے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن میں متعین ناظم الامور کو اتوار کی شب وزارت خارجہ میں طلب کر کے ان سے نئی دہلی میں دوپاکستانی اہلکاروں کوناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے جانے اور ان پرعائد بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی گئی۔ پاکستانی حکام نے اپنے دونوں اہلکاروں کے خلاف اعلانیہ وغیراعلانیہ لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس الزام پراپنی تشویش کا بھی اظہار کیا ہے ۔ اس موقعہ پر بھارتی ناظم الامور گورواہلووالیا کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور انھیں باور کرایا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کے خلاف الزامات ناپسندیدہ ہے اورسفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website