counter easy hit

بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے مدد مانگنے پر الطاف حسین قوم سے معافی مانگیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاک فوج سے متعلق الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ کے قائد سے قوم سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ الطاف حسین نے بھارت کی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ سے مدد کی درخواست کرکے نہ صرف کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کیے ہیں بلکہ ان کا بیان قومی مقاصد سے غداری کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج میدان جنگ میں لازوال قربانیاں دے رہی ہے اور ایم کیو ایم کے عہدیداروں اور کارکنوں پر قومی، آئینی اور اخلاقی فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ الطاف حسین کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین ’’را‘‘ سے مدد مانگنے پر فی الفور قوم سے غیر مشروط معافی بھی مانگیں۔