counter easy hit

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ اس بار پاکستان میں دیوالی منائینگی

Indian actress Pooja Bhatt in Pakistan this Diwali mnayyngy

Indian actress Pooja Bhatt in Pakistan this Diwali mnayyngy

بالی ووڈ سٹار کی میزبان اور دیگر شخصیات پاکستان میں ان کی مصروفیات کو سب سے خفیہ رکھنا چاہتی ہیں

کراچی :بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ اس بار پاکستان میں دیوالی منائیگی ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس کیلئے ان کے میزبان کے علاوہ معروف فیشن ڈیزائنر اور دیگر پاکستانی اقلیتی نامور شخصیات خصوصی انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔گزشتہ شب پوجا بھٹ نے فیشن انڈسٹری کی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ کراچی میں ان کی میزبان پوجا بھٹ کو میڈیا سے دور رکھتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھ رہی ہیں ۔ ذرائع کیمطابق پوجا بھٹ نے بتایا بھارتی فلمیں جب پاکستان میں نمائش پذیر ہوتی ہیں تو کیا ان کے فنکار دہشتگر د نہیں ، ان کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ، انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کارا فلم فیسٹیول کے ذریعے میں نے اپنی فلم کا پریمیئر پاکستان میں کیا تھا ۔ ہم تو چاہتے ہیں پاکستانی ٹیلنٹ کو بھارت بھر میں متعارف کرائیں ۔ اس وقت بھی کئی پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کی آفرز ہیں لیکن وہ حالات کی بنا پر بھارتی فلموں سے دور ہو رہے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website