ممبئی(یس اردو نیوز) بھارتی ٹی وی کی مقبول ترین اداکارہ دپیکا ککڑ نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندو مذہب چھوڑ کر مسلمان ہوگئی ہیں۔
بھارتی ٹی وی کے نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے’’سسرال سمر کا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے اپنے مسلمان ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دپیکا نے ایک انٹرویو کے دوران مسلمان ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں مسلمان ہوگئی، لیکن میں اس بارے میں مزید کچھ بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی کیونکہ یہ میرا نجی معاملہ ہے، میں سمجھتی ہوں کہ مجھے اس حوالے سے میڈیا کے سامنے کھل کر بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ اپنے چاہنے والوں اور میڈیا کیلئے ہم ہمیشہ اپنی ہر خوشی شیئر کرتے ہیں لیکن یہ بہت نجی معاملہ ہے اور میں کسی کو بھی اپنے نجی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دوں گی۔

















