counter easy hit

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی سے بھرپور فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

India won the toss and decided to field in the final of the Champions Trophy

India won the toss and decided to field in the final of the Champions Trophy

لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد میدان میں اتریں گی۔ قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں جیت کے لئے پرعزم ہے۔  بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ بولر محمد عامر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔  چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں چار مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں دونوں ٹیموں کو 2،2 مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی جب کہ اس ایونٹ میں پاکستان اور بھارت دوسری مرتبہ مدمقابل ہیں۔

گیارہ رکنی قومی ٹیم میں اظہرعلی، فخرزمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم روہت شرما، شیکردھاون، کپتان ویرات کوہلی، یوراج سنکھ، مہندرا سنگھ دھونی، کیدر یادیو، ہاردک پانڈیا، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار اور جیسپرت بھمرا پر مشتمل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website