counter easy hit

’انشاءاللہ ایک بھارتی ڈرون کوبھی سرحد پار نہیں کرنے دینگے ‘

راولپنڈی (مانیرطنگ ڈیسک )  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کے خلاف گیڈر بھبھکیاں مارنا مہنگا پڑ گیا، برطانوی نشریاتی ادارے کے کچھ ہی دیر بعد پاک آرمی نے بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے، اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور کے ایک ٹویٹ نے پورے پاکستان میں دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’’ پاک فو ج نے باغ سیکٹر پر بھارتی ڈرون مار گرایا ہے اور انشاءاللہ ایک بھارتی ڈرون کوبھی سرحد پار نہیں کرنے دینگے ‘‘۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی پر انٹرویو ہوا ، جس میں صحافی کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم سے پوچھا گیا کہ کیا سرجیکل سٹرائیک کے مقاصد پورے ہوئے ہیں یا نہیں؟ جس کو جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ سرجیکل سٹرائکس کا فیصلہ ایک بڑا خطرہ تھا لیکن میں سیاسی خطرے کی فکر نہیں کرتا، مجھے صرف ان جوانوں کی جان کی فکر تھی جو اس آپریشن میں حصہ لے رہے تھے، اس لئے میں نے بالکل واضح ہدایت دی تھی کہ کامیابی ہو یا ناکامی، کمانڈوز کو سورج نکلنے سے پہلے واپس آجانا چاہئے،میں نے پوری رات آپریشن کو مانیٹر کیا اور جب تک کمانڈو واپس نہیں آئے، میں فکرمند رہا، کمانڈوز کی حفاظت کے پیش نظر سرحد پار کارروائی کی تاریخ دو مرتبہ بدلی گئی تھی اور انھیں سرجیکل سٹرائکس سے پہلے خصوصی تربیت فراہم کی گئی تھی،ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے گا ،یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہوگی، پاکستان کو سدھارنے میں ابھی اور وقت لگے گا ‘‘۔