بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 28ہزار سے زائد بنکرز بنائے گا۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق سرحد کے پاس رہنے والے افراد کے لیے 28ہزار 4سو سے زائد بنکرز تعمیر کیے جائیں گے، اس طرح یہ لوگ سرحد پار سے ہونے والے شیلنگ سے محفوظ رہیں گے۔
بھارتی وزارت داخلہ نے کتھوا، سمبا، جموں، راجوڑی اور پونچھ کے اضلاع میں 14ہزار سے زائد بنکرز کی تعمیر کے لیے 415کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ان بنکرز کی تعمیر کا کام جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔








