counter easy hit

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ : آج دوبارہ ہونے والے میچ میں کون سی ٹیم ہاٹ فیورٹ ہے ؟ جانیے

India vs New Zealand: Which team is hot in today's match? Get it

مانچسٹر(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ پہلے دن بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا جسے آج مکمل کیا جائے گا، بارش سے قبل نیوزی لینڈ نے 47ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لیے تھے جبکہ راس ٹیلر اور ٹم لیتھم کریز پر موجود تھے،آج یہ میچ 47ویں اوور سے ہی شروع ہوگا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 23 گیندوں کے لئے بیٹنگ کرنے آئے گی اور اس کے بعد بھارتی ٹیم ہدف کا تعاقب کرے گی، مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،نیوزی لینڈ کی جانب سے ابتدا میں انتہائی سست بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور میچ میں مجموعی طور پر بھارتی بولرز چھائے رہے، کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 67 رنز بنائے جب کہ اسی سکور پر راس ٹیلر کریز پر موجود ہیں،ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے بازی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، بھارت کی جانب سے نپی تلی گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ جسپریت بمرہ، بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجہ اور یزوندرا چہال نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، اگر آج بھی بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالا تو گروپ سٹیج میں بہتر پوزیشن کے باعث بھارت کو فائنل تک رسائی مل جائے گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کے لئے انعام کی مجموعی رقم ایک کروڑ ڈالر (تقریباً ایک ارب 57 کروڑ 87لاکھ 50 ہزار روپے) رکھی ہے جس میں سے فائنل کی فاتح ٹیم کو 4 ملین ڈالر (تقریباً 63 کروڑ 15 لاکھ روپے ) اور رنر اپ ٹیم کو 2 ملین ڈالر (تقریباً 31 کروڑ 57 لاکھ 50 ہزار روپے) ملیں گے۔ علاوہ ازیں سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالر (تقریباً 12 کروڑ 63 لاکھ روپے) بطور انعام دیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website