counter easy hit

کشمیر میں بھارتی کے ظلم و ستم کی انتہا ہو گئی، عالمی برادری اقدمات کرے، راجہ امجد خان

Raja Mohammad Amjad

Raja Mohammad Amjad

برمنگھم (نمائندہ خصوصی) جموں و آزاد کشمیر آرگنائزر جموں و کشمیر اقباستانی موومنٹ راجہ امجد خان نے کہا ہے کہ بھارت سنگین تریں خلاف ورزیاں کر رہا ہے ظلم و ستم کی انتہا ہو گئی اور عالمی برادری نے خاموشی کو روزہ رکھا ہوا ہے اور بیس کیمپ کے اندر تحریک آزدی کو سیاسی دوکان بنا رکر نمائش کو طور پیش کیا جا رہا ہے۔

سات دہائیوں سے غلامی کو طوالت دینے میں ہم کشمیریوں کا قصور ہے ہم اتنی قربانیاں دینے کے باوجود بھی ایک قوم نہین بن سکے اور ہم ہجوم بنے ہوئے سازشوں کے گہرائومیں الزمات کی جنگ مفادات کی دوڑ اور انقلاب کی خواہش سے اصل راستے سے بھٹک کر ادھر ادھر کی فضول دوڑ میں وقت کا ضیائع کر رہے ہیں۔

آزادی کے حصول کیلئے ایک قوم ایک آواز اور اتحاد ناگزیر ہے برداشت اور ایک واضع سمت کا تعین ضروری ہے آزادی ہمارا بنیادی اور پیدائشی حق ہے اور کشمیریوں نے اس حق کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دے کر اس شمع کو روشن رکھا ہوا ہے ۔

اب ہم کو ان لاکھوں شہیدوں کی قربانیوں کی خاطر متحد و منظم ہو کر حقائق کے تناظر میں عالمی دنیا کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرہ کو بے نقاب کرنا ہے ، ہمیں نقطہ آزادی پر متفق ہو کر غلامی کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے۔ ہمارے پاس کلمہ طیبہ اور نعرہ تکبیر کی طاقت ہے ۔ مسلمان تکبیر کے جذبہ سے مخرانہ انداز سے جان دیتا ہے اور مدد خدا ہمارے دشمن کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

کشمیر میں آج بھی بھارتی مظالم تھک کر ڈرانے دھمکانے مین ناکام ہو چکے ہیں اور ہمارے مجاہدیں جذبہ آزادی سے سرشار اور شہدا نے آزادی والے ستون کیلئے انمنٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔

بھارتی درندوں نے ظلم وستم کے نئی داستانیں رقم کی ہین مگر پھر بھی ناکام ہو چکے ہیں اور آج ایک بار پھر خون ریزی اور ظلم کو بڑھایا جا رہا ہے ۔ جو کشمیریوں کو انتقام کی آگ سے بھڑکا کر تباہی کی دعوت دی جارہی ہے ۔ عالمی برادری انسانیت سوز مظالم کی روک تھام کیلئے اور خطہ میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کو درندگی سے باز رکھنے کیلئے اقدامات کرے۔