counter easy hit

بھارت نے کشن گنگا ڈیم تعمیر کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی: دفترخارجہ

اسلام آباد:  بھارت نے کشن گنگا ڈیم تعمیر کر کے پاکستان سے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، کپواڑہ میں 4 کشمیریوں اور کنٹرول لائن پر پاکستانی شہریوں کو شہید کیا، بھارتی جیلوں میں 54 پاکستانی سزا کی مدت پوری کر چکے رہا نہیں کیا جا رہا۔ امریکی اسکول میں فائرنگ سے سبیکا شیخ کے جاں بحق ہونے پرافسردہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ India violates the agreement by building Kishan Gang Dam: Officeڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نقصان دہ ہو گی، کشن گنگا ڈیم کی تعمیر پاکستان سے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی وفد نے عالمی بینک کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں کشن گنگا ،رتیلے اوربگلیہارڈیم کے معاملات اٹھائے گئے، پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے تناظرمیں آبی تنازعات کے حل پرزور دیا۔

ڈاکٹر فیصل نے بریفنگ میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، 3 شہریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا۔ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، کپواڑہ میں 4 نہتےکشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے شہید کیا، شوپیاں میں بھارتی فوج نے افطار کے بعد کشمیریوں پر فائرنگ کی دوسری جانب بھارتی جیلوں میں 54 پاکستانی سزا کی مدت پوری کرچکے اس کے باوجود رہا نہیں کیا جا رہا۔ پاکستان بھارتی جیلوں میں قید 54 پاکستانیوں کی رہائی ک امنتظر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی اسکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کےجاں بحق ہونے پرافسردہ ہیں۔